ایرانی عملے کی وطن واپسی میں سہولت فراہم؛ عملہ آج حکام کے حوالے کیا جائے گا، پاکستان

ایرانی عملے کی وطن واپسی میں سہولت فراہم؛ عملہ آج حکام کے حوالے کیا جائے گا، پاکستان


ایرانی عملے کی وطن واپسی میں سہولت فراہم؛ عملہ آج حکام کے حوالے کیا جائے گا، پاکستان

عملے کی واپسی ایران اور امریکا کے تعاون سے مربوط انداز میں انجام دی جا رہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے ایرانی عملے کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کردی گئی ہے تاہم امریکا نے اعتماد سازی کے طور پر ضبط شدہ ایرانی کنٹینر جہاز ایم وی توسکا کے عملے کے 22 ارکان کو پاکستان منتقل کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق توسکا جہاز کے 22 رکنی عملے کو گزشتہ شب پاکستان پہنچایا گیا، جہاز کے عملے کے اراکین آج ایرانی حکام کے حوالے کردیے جائیں گے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ ایرانی جہاز کو بھی ضروری مرمت کے بعد اس کے اصل مالکان کو واپس کرنے کے لیے پاکستانی علاقائی پانیوں تک منتقل کیا جائے گا، عملے کی واپسی ایران اور امریکا کے تعاون سے مربوط انداز میں انجام دی جا رہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اعتماد سازی کے اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے، پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے جاری ثالثی کوششوں کے ساتھ سفارت کاری اور بات چیت میں سہولت کاری جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا کی جانب سے تحویل میں لیے گئے ایک ایرانی جہاز اور اس کے عملے کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



Source link

Thunderstorms with rain and hail are expected in Khyber Pakhtunkhwa, Gilgit-Baltistan, and Punjab | Express News
Rumors of marriage with Rahul Gandhi Kangana Ranaut reaction | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Anthony Head: Tributes to Buffy and Ted Lasso star who dies aged 72
Anthony Head: Tributes to Buffy and Ted Lasso star who dies aged 72
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)