اورنگی ٹاؤن میں والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ لڑکی نے خودکشی کرلی | Express News

اورنگی ٹاؤن میں والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ لڑکی نے خودکشی کرلی | Express News


اورنگی ٹاؤن میں والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر نویں جماعت کی طالبہ نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کرخود کشی کرلی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان بازارتھانے کے علاقےاورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے 11 ڈسکو موڑ عبداللہ بن مسجد کے قریب گھرسے جوان لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔

متوفیہ لڑکی کی لاش قانونی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں لڑکی کی شناخت 15 سالہ نیہا دخترلیاقت کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او امام بخش لاشاری نے ایکسپریس کو بتایا کہ متوفی لڑکی نویں جماعت کی طالبہ تھی اور اکثر اسکول سے غیر حاضر رہتی تھی جس پراس کی شکایتیں زیادہ تھیں۔

جعمرات کی رات والدہ نے اسکول سے غیر حاضر رہنے اور گھریلو کام کاج میں ہاتھ نہ بٹانے پر ڈانٹا تھا۔ رات گئے جب گھروالے سو گئے تو طالبہ نے والدہ کی ڈانٹ سےدلبرداشتہ ہوکر گھرکے واش روم میں جاکرواشنگ مشین پرچڑھ گئی اورگلے میں رسی کا پھندا لگا کرخود کشی کرلی۔

متوفیہ طالبہ گھر میں سب سے چھوٹی تھی۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد طالبہ کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔





Source link

سینئر سیاستدان زعیم قادری انتقال کر گئے
بھارتی اوپنر کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)