امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں جاری پراجیکٹ فریڈم کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کر دیا | Express News

امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں جاری پراجیکٹ فریڈم کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کر دیا | Express News



واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں جاری پروجیکٹ فریڈم کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کرتے ہوئے دنیا بھر کو حیران کر دیا ہے جسے ایران کے ساتھ ممکنہ تاریخی معاہدے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان سمیت مختلف ممالک کی درخواست اور ایران کے خلاف حالیہ فوجی کارروائیوں میں کامیابی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کے مطابق ایران کے نمائندوں کے ساتھ ایک مکمل اور حتمی معاہدے کی جانب نمایاں پیش رفت ہو چکی ہے۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگرچہ آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی بدستور برقرار رہے گی تاہم جہازوں کی محفوظ آمد و رفت سے متعلق پروجیکٹ فریڈم کو وقتی طور پر معطل کیا جا رہا ہے تاکہ دیکھا جا سکے کہ آیا معاہدہ حتمی شکل اختیار کر پاتا ہے یا نہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ اقدام خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ایک بڑی کوشش ہو سکتی ہے جبکہ عالمی منڈیوں خصوصاً تیل کی ترسیل پر اس کے اثرات گہرے ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔

ادھر سفارتی حلقے اس پیش رفت کو ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ ڈیڈلاک کے خاتمے کی علامت قرار دے رہے ہیں تاہم صورتحال تاحال غیر یقینی ہے اور آئندہ چند دن انتہائی اہم سمجھے جا رہے ہیں۔





Source link

حزب اللہ نے جدید ڈرون سے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی | Express News
آسٹریلیا میں پاکستانی کیڈٹ کی شاندار کامیابی، پاک فوج کی تربیت کی عالمی سطح پر پذیرائی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Anthony Head: Tributes to Buffy and Ted Lasso star who dies aged 72
Anthony Head: Tributes to Buffy and Ted Lasso star who dies aged 72
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)