امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی الیکٹرانک دستخط کی تقریب کل ہوگی، دفتر خارجہ

امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی الیکٹرانک دستخط کی تقریب کل ہوگی، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی الیکٹرانک دستخط کی تقریب کل ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے آخری مراحل میں داخل ہونے کا خیرمقدم کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی الیکٹرانک دستخط کی تقریب کل منعقد ہوگی۔ یہ اہم پیش رفت خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ گفتگو کے دوران سعودی وزیر خارجہ نے مذاکراتی عمل میں مصالحت اور مکالمے کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان رواں ماہ کے آخر میں مصر میں ہونے والے چار ملکی وزرائے خارجہ اجلاس سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Source link

Two arrested for peace officer assault | Express News
یونس خان کو سنبھالے گا کون؟ | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News

previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)