گل پلازہ کا دوسرا حصہ بھی گرگیا، ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی، 28 زخمی

گل پلازہ کا دوسرا حصہ بھی گرگیا، ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی، 28 زخمی


کراچی کے گل پلازہ میں آتشزدگی کے دوران عمارت کا دوسرا حصہ بھی گر گیا، جس سے جانی نقصان میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے مزید ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ہے، جسے فائر فائٹر بتایا جا رہا ہے، جاں بحق فائر فائٹر کی شناخت فرقان کے نام سے کی گئی ہے، لاش کو سول اسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6 ہو گئی ہے، جبکہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے گل پلازہ میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 28 زخمی ہو گئے، جن میں سے متعدد کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ٹراما سینٹر کے مطابق جاں بحق 6 افراد میں سے 4 کی لاشیں ٹراما سینٹر جبکہ 2 لاشیں برنس وارڈ منتقل کی گئیں۔

ٹراما سینٹر میں 15 زخمیوں کو لایا گیا، جن میں سے 14 کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا، جبکہ ایک زخمی تاحال زیر علاج ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اس وقت برنس وارڈ میں 11 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ترجمان جناح اسپتال کے مطابق 2 زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم دونوں مریضوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

گل پلازہ کی آگ 12 گھنٹے بعد بھی بے قابو

واضح رہے کہ کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں ہفتے کی رات سوا 10 بجے لگنے والی آگ پر 12 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے، جبکہ ریسکیو اداروں نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا ہے۔

تیز رفتاری سے پھیلتی ہوئی آگ نے عمارت کے کئی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں گل پلازہ کے 2 حصے گرچکے ہیں، اور ایک فائر فائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 28 زخمی ہوچکے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، اس آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والے فائر فائٹر کی شناخت فرقان کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ دیگر چار افراد کی شناخت فراز، کاشف، عامر اور شہروز کے طور پر ہوئی ہے۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے بیس فائر ٹینڈرز، چار اسنارکلز، اور پاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز کی مدد لی جارہی ہے۔

آگ بجھانے کے لیے پانی اور فوم کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے، تاہم آگ کی شدت کے باعث اس پر قابو پانا ابھی تک ممکن نہیں ہو سکا۔

یاد رہے کہ ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچ گئی۔

حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا ہے، جس پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے، آگ لگنے کے باعث گراؤنڈفلورکی تمام دکانیں جل گئی ہیں۔

فائر فائٹرز کو عمارت میں تپش کے باعث اندر جانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، شاپنگ پلازہ میں ایک ہزار 200 سے زائد دکانیں ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ شاپنگ پلازہ میں کئی افراد کے پھنسے ہونےکی اطلاع ہے۔

چیف فائرآفیسر کا کہنا ہے کہ عمارت میں زوردار دھماکا ہوا،جس کے بعد آگ مزید پھیل گئی ہے ، دھماکاگیس لیکج کے باعث ہوا۔

وزیر اعظم کا گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے پر اظہارِ افسوس

وزیر اعظم نے کراچی کے گل پلازہ میں آگ لگنے کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ تاجروں اور دیگر افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیر اعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور ان کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعا کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو  کی وزیراعلیٰ سندھ کو  آگ بجھانے کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایات

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کو  آگ بجھانے کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایات کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے آتشزدگی سےجانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے  واقعے کی فوری تحقیقات،آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی ہدایت بھی کی۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ تمام وسائل فراہم کیے جارہے ہیں،حکومت کی کوشش ہے آگ پر جلدازجلدقابوپایاجائے۔

چیف سیکریٹری سندھ کا دورہ، ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت

کراچی کے گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے جائے حادثہ کا دورہ کر کے جاری ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔

چیف سیکریٹری سندھ کو ڈپٹی کمشنر ساؤتھ اور ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر قابو پانے کے اقدامات اور امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے ریسکیو عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام دستیاب فائر ٹینڈرز اور ریسکیو اہلکاروں کی اضافی نفری فوری طور پر تعینات کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے اور تمام ادارے باہمی تعاون سے کام کریں۔

عمارت کا ریکارڈ چیک کر رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کے مطابق گل پلازہ کی عمارت 1989 میں تعمیر کی گئی تھی اور اس کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمارت کے اندر راستے تو موجود تھے، تاہم ہنگامی صورتحال میں باہر نکلنے کے لیے مخصوص ایمرجنسی ایگزٹ کیوں نہیں بنایا گیا، اس پہلو کی بھی جانچ جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ متعلقہ اداروں سے عمارت کا نقشہ اور دیگر ضروری دستاویزات بھی چیک کی جائیں گی۔

ڈی سی ساؤتھ کے مطابق عمارت میں آگ بجھانے کے آلات رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی، مگر وہ موجود نہیں تھے، جس کے بعد تمام مارکیٹس کو فائر فائٹنگ آلات رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ایس ایس پی سٹی کے مطابق عمارت کے بیچ کا ایک حصہ گر گیا ہے، جس کے بعد گرنے والے حصے کے قریب موجود تمام افراد کو حفاظتی طور پر پیچھے ہٹا دیا گیا ہے۔

عمارت انتہائی پرانی ہونے کے باعث گرنے کا خدشہ

ریسکیو آپریشن کے دوران فائر بریگیڈ کی سیڑھیاں ٹوٹنے سے 2 افراد گر کر زخمی ہو گئے۔

ترجمان ریسکیو کا کہناہے کہ آگ کی وجہ سے عمارت کے پلرز کمزور ہوگئے ہیں، عمارت انتہائی پرانی ہونے کے باعث گرنے کا خدشہ ہے۔ عمارت میں کتنے لوگ ہیں تعداد  بتانا مشکل ہے۔

 



Source link

کراچی؛ گل پلازہ میں آتشزدگی، 3 افراد جاں بحق
لائبریری کو 46 سال قبل لی گئی کتاب واپس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)