کامیاب حکمت عملی، بدنام زمانہ نوٹیفائیڈ ڈاکو ثناءاللہ شر نے سرینڈر کردیا

کامیاب حکمت عملی، بدنام زمانہ نوٹیفائیڈ ڈاکو ثناءاللہ شر نے سرینڈر کردیا


کامیاب حکمت عملی، بدنام زمانہ نوٹیفائیڈ ڈاکو ثناءاللہ شر نے سرینڈر کردیا

وزیر داخلہ سندھ نے جرائم پیشہ عناصر کے لیے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے سامنے آئیں یا قانون کا سامنا کریں۔

کراچی: سندھ حکومت اور پولیس کی کامیاب حکمت عملی کی بدولت بدنام زمانہ نوٹیفائیڈ ڈاکو ثناءاللہ شر نے سرینڈر کردیا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کا کہنا ہے کہ پچاس سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم نے قانون کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں جو کہ ڈی آئی جی ناصر آفتاب اور ایس ایس پی گھوٹکي انور کھیتران اور ان کی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی ناصر آفتاب اور ایس پی گھوٹکی سمیت ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ثناءاللہ عرف ثناء ولد جنگل عرف باگو شر، کچو ایریا رونتی کا نوٹیفائیڈ ڈاکو تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ثناءاللہ شر کے خلاف مختلف تھانوں میں قتل، اقدام قتل، اغواء برائے تاوان، ڈکیتی، اسلحہ ایکٹ اور انسدادِ دہشت گردی ایکٹ سمیت درجنوں سنگین مقدمات درج تھے۔

وزیر داخلہ سندھ کہتے ہیں کہ قتل، اغواء برائے تاوان، ڈکیتی اور دہشت گردی دفعات میں مطلوب ملزم کا سرینڈر ریاستی رٹ کی بحالی ہے۔

سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی مؤثر ثابت ہونے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے جرائم پیشہ عناصر کے لیے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے سامنے آئیں یا قانون کا سامنا کریں، یہ سندھ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مسلسل دباؤ کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ جرائم چھوڑنے والوں کو موقع مگر سنگین جرائم میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔



Source link

بیرونی قرضوں، واجبات کا حجم 138 ارب ڈالر سے تجاوز، سود کی ادائیگی میں 84 فیصد اضافہ | Express News
کراچی؛ نارتھ ناظم آباد میں گیس سلنڈر دھماکہ سے رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)