ٹرمپ کے ہاتھ پر یہ زخم کیسا ہے؟ وجہ سامنے آگئی | Express News

ٹرمپ کے ہاتھ پر یہ زخم کیسا ہے؟ وجہ سامنے آگئی | Express News


وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ڈاکٹر کا میمورنڈم جاری کیا جس میں ٹرمپ کے ہاتھ پر دیکھے گئے زخم کی وضاحت کی گئی جبکہ یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ ٹرمپ 26 مئی کو والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں اپنے سالانہ طبی معائنے کے بعد “بہترین صحت” میں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میمو میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی دل کی صحت بھی اچھی ہے جو کہ اے آئی کے بہتر الیکٹروکارڈیوگرام تجزیہ پر مبنی ہے۔

میمو میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹرمپ نے ذہنی امتحان میں 30 میں سے کامل 30 اسکور کیے جبکہ ان کے اعصابی امتحان میں کوئی غیر معمولی بات نہیں دیکھی گئی۔

میمو میں ٹرمپ کے ہاتھ پر نظر آنے والے زخم کی وجہ “بار بار مصافحہ کرنے” بتائی گئی اور اسے اسپرین تھراپی کا ایک عام اثر قرار دیا گیا۔

ٹرمپ کا وزن 238 پاؤنڈ درج کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ دل کی روک تھام کے لیے اسپرین کے ساتھ کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے والی دو دوائیں بھی لیتے ہیں۔

میمو میں ٹرمپ کو بطور سربراہ مملکت کے تمام فرائض کی انجام دہی کے لیے مکمل طور پر فٹ قرار دیا گیا ہے۔





Source link

IMF is not dealing on merit, delegation returned without completing work; Shahbaz Rana | Express News
سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا، چاندی کی قیمت کم ہوگئی | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)