ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان کا نیپال کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز | Express News

ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان کا نیپال کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز | Express News


ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں کھیلے جارہے میچ میں نیپال نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔ کپتان حفصہ خالد ناقابل شکست 40 اور وحیدہ اختر 23 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

نیپال کی جانب سے کبیتا کنوار نے 2 جبکہ منیشا اوپادھائے، ریا شرما، سیتا رانا مگر اور روبینہ چھیتری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بناسکی۔ بندو راول 39 اور کبیتا کنور ناٹ آؤٹ 18 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے انوشہ ناصر نے 3، مومنہ ریاست نے 2 اور وحیدہ اختر نے ایک وکٹ حاصل کی۔





Source link

افغان سرزمین سے دہشتگردی ناقابل قبول ہے، طالبان اپنی ذمہ داری پوری کریں، پاکستان | Express News
سینئر سیاستدان زعیم قادری انتقال کر گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)