وائٹ ہاؤس کی 250 ویں یوم آزادی تقریبات کو نشانہ بنانے کی کوشش بے نقاب

وائٹ ہاؤس کی 250 ویں یوم آزادی تقریبات کو نشانہ بنانے کی کوشش بے نقاب


وائٹ ہاؤس کی 250 ویں یوم آزادی تقریبات کو نشانہ بنانے کی کوشش بے نقاب

رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کا ابتدائی سراغ 10 جون کو ملا

 امریکی سکیورٹی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے وائٹ ہاؤس میں امریکا کے 250ویں یومِ آزادی کی مرکزی تقریبات کو نشانہ بنانے کی مبینہ سازش کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منصوبے میں دھماکا خیز مواد سے لیس ڈرونز کے ذریعے حملہ کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی، تاہم ایف بی آئی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ خطرے کو ٹال دیا۔

حکام کے مطابق اس مبینہ سازش کے الزام میں پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ مزید 23 افراد کے کردار کی چھان بین جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کا ابتدائی سراغ 10 جون کو ملا جس کے بعد امریکی سکیورٹی اداروں نے نگرانی اور کارروائیوں کا دائرہ وسیع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق منصوبہ بندی کے دوران دھماکا خیز مواد سے لیس ڈرونز کو استعمال کرنے کا ارادہ تھا، جن کے ذریعے تقریب کے مقام اور قریبی عمارتوں کو نشانہ بنایا جا سکتا تھا۔

امریکی حکام نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی تقریبات کی سکیورٹی ہر قیمت پر یقینی بنائی جا رہی ہے جبکہ مبینہ سازش کے محرکات اور پس منظر کی تحقیقات جاری ہیں۔



Source link

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس میں کمی کا فیصلہ | Express News
سندھ کا بجٹ 2026-27 آج پیش کیے جانے کا امکان، وزیر سندھ بجٹ پیش کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newspaper headlines: ‘Social media firms hit back’ and ‘Arson attack on Starmer linked to Russia’
Newspaper headlines: ‘Social media firms hit back’ and ‘Arson attack on Starmer linked to Russia’
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)