وائرل کلپ پر عمر سے متعلق قیاس آرائیوں کی حقیقت، حبا بخاری کا وضاحتی بیان

وائرل کلپ پر عمر سے متعلق قیاس آرائیوں کی حقیقت، حبا بخاری کا وضاحتی بیان


وائرل کلپ پر عمر سے متعلق قیاس آرائیوں کی حقیقت، حبا بخاری کا وضاحتی بیان

حبا بخاری اس وقت ملک کی نمایاں اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک پرانے کلپ سے جڑی عمر کی بحث پر خاموشی توڑتے ہوئے اصل حقیقت بیان کردی۔

حبا بخاری اس وقت ملک کی نمایاں اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں وہ کئی کامیاب ڈراموں کا حصہ رہ چکی ہیں۔

اداکار دانش تیمور کے ساتھ ان کی جوڑی کو شائقین بے حد پسند کرتے ہیں اور دونوں جلد نئے ڈرامے ہمراہی میں ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

حال ہی میں وہ فیصل قریشی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے ایک پرانے وائرل کلپ سے متعلق سوال کا جواب دیا۔

کچھ عرصہ قبل ایک میوزیکل نائٹ کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں موجود ایک کم عمر لڑکی کو دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے کیونکہ وہ شکل و صورت میں حبا بخاری سے کافی مشابہ دکھائی دیتی تھی۔

 

بعد ازاں سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی کہ آیا وہ واقعی حبا بخاری تھیں یا ان کی ہم شکل۔ اداکارہ نے پروگرام میں وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کلپ درحقیقت انہی کا تھا۔

ان کے مطابق وہ اس وقت ساتویں یا آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم تھیں اور یہ ویڈیو تقریباً 2011 کے دوران کی ہے۔ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اس شو میں گئی تھیں کیونکہ ان کے خاندان کا کوئی فرد سرکاری ٹی وی کے ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ تھا۔

حبا بخاری نے مزید بتایا کہ بچپن میں وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ اکثر میوزیکل پروگرامز اور مشاعروں میں شرکت کیا کرتی تھیں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اپنی عمر ظاہر کرنے سے نہیں گھبراتیں اور اس حوالے سے پھیلنے والی قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں۔





Source link

Pakistan decide to strong reply afghan taliban regime | Express News
طورخم بارڈر پر افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں چیک پوسٹ تباہ | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)