مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس، سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ  | Express News

مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس، سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ | Express News


مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں سندھ کے ترقیاتی منصوبوں اور وفاقی PSDP پورٹ فولیو کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں 140 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ پیش کیا گیا جس میں وزیر منصوبہ بندی و ترقیات جام خان شورو، وزیر تعمیرات حاجی علی حسن زرداری، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں سڑکوں کے پانچ بڑے منصوبوں پر 140.9 ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ رواں مالی سال میں اب تک 17.94 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں اور کام تیزی سے جاری ہے۔

اجلاس میں سندھ کوسٹل ہائی وے کی توسیع، روہڑی-گڈو بیراج روڈ کی بہتری، مہران ہائی وے کی ڈبلنگ اور سانگھڑ-روہڑی (N-5) روڈ کی بہتری کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ سڑکوں کے تمام بڑے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کسی بھی انتظامی یا تکنیکی تاخیر کو ہرگز قبول نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سوئی گیس پائپ لائنوں اور بجلی کے کھمبوں کی منتقلی کو فاسٹ ٹریک کیا جائے جبکہ تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور جاری کاموں کی باقاعدہ انسپیکشن کی جائے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سڑکیں معیشت کی لائف لائن ہیں، اور بہتر انفراسٹرکچر زراعت، صنعت اور ساحلی تجارت کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔

اجلاس میں جیکب آباد سے کندھ کوٹ، ٹھٹہ سے بدین تک سڑکوں کی ڈبلنگ اور دادو سے ڈوکری تک 84 کلومیٹر ڈوئل کیریج وے بنانے کی تجاویز بھی منظور کی گئیں، جو زیریں اور بالائی سندھ کے درمیان روابط کو مزید بہتر بنائیں گی۔

وزیراعلیٰ نے تمام ترقیاتی اسکیموں کی سخت نگرانی اور فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کی۔





Source link

شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کی برسی؛ فکرِ اقبال اور کشمیر کا ابدی تعلق
برطانوی خرگوش نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Indonesia: Domestic workers legally recognised after ’22-year struggle’
Indonesia: Domestic workers legally recognised after ’22-year struggle’
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)