سفارتکاری اسی کا نام ہے کہ امریکا اور چین دونوں سے پاکستان کے بہترین تعلقات ہیں، اسحاق ڈار | Express News

سفارتکاری اسی کا نام ہے کہ امریکا اور چین دونوں سے پاکستان کے بہترین تعلقات ہیں، اسحاق ڈار | Express News


نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے سفارتکاری اسی کا نام ہے کہ امریکا اور چین دونوں سے پاکستان کے بہترین تعلقات ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کی جانب سے نیو یارک میں عرب اسلامی اور یورپی ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے ہم نے 5 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کیا ہے۔ چین نے ہماری پالیسی کی توثیق سب کے سامنے کی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہمیشہ قائم رہنے والی ہے، ہمیں سب طاقتوں سے اچھے تعلقات رکھنے چاہئیں۔

نائب وزیراعظم اسحق ڈار آج واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں مشرق وسطیٰ خصوصا فلسطین کی صورتحال اور خطے میں جاری امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں پر خاص طور پر بات چیت کی۔

وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتیرس سے بھی ملاقات کی، سلامتی کونسل میں اصلاحات، مقبوضہ جموں و کشمیر ایشو، افغانستان اور فلسطین کی صورتحال پر بھی بات کی۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتیرس نے عالمی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کے فعال کردار کو سراہا۔





Source link

ایران پر نئے امریکی حملے، ایران کا جوابی وار، کویت، لبنان اور خلیج میں ہائی الرٹ | Express News
یوم تکبیر کی 28ویں سالگرہ، مسلح افواج کےسربراہان کی قوم کومبارکباد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)