آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ، تین بیٹے تقریب میں شریک | Express News

آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ، تین بیٹے تقریب میں شریک | Express News


تہران: ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں ان کے تین بیٹے مسعود خامنہ ای، میثم خامنہ ای اور مصطفیٰ خامنہ ای نے شرکت کی، جبکہ ان کے بیٹے اور جانشین مجتبیٰ خامنہ ای سکیورٹی خدشات کے باعث تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں منعقد ہونے والی نمازِ جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، جہاں ایرانی عوام، اعلیٰ حکومتی شخصیات، مذہبی رہنما اور مختلف ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق خامنہ ای کے بیٹوں مسعود، میثم اور مصطفیٰ کو نمازِ جنازہ کے دوران دیگر سوگواران کے ساتھ دیکھا گیا، جبکہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے قائم مقام سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی بھی تقریب میں شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای تقریب میں اس لیے شریک نہیں ہوئے کیونکہ ان کی سکیورٹی کے حوالے سے سخت خدشات موجود تھے۔

ایرانی حکام نے اس بارے میں باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ممکنہ خطرات کے پیش نظر ان کی عوامی موجودگی محدود رکھی گئی۔

https://x.com/Tasnimnews_Fa/status/2073623411138482407?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E2073623411138482407%7Ctwgr%5E403f0f8bb8bd6e4a951b7a400d45564c514e8421%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawn.com%2Flive%2Firan-israel-war

ایران میں علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی تقریبات کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ مختلف شہروں میں تعزیتی اجتماعات اور دعائیہ تقریبات بھی منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس موقع پر غیر ملکی وفود کی موجودگی اور ایرانی قیادت کی شرکت کو خطے کی موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔





Source link

’نیتن یاہو جانتے ہیں باس کون ہے‘، ٹرمپ کے ایک جملے نے نئی بحث چھیڑ دی | Express News
فلسطینی کاز کی حمایت جاری رہے گی، ایران کا ایک بار پھر دوٹوک اعلان | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Chinese underground church figure Jin Mingri freed from prison
Chinese underground church figure Jin Mingri freed from prison
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)