آئندہ مالی سال میں پاکستانی برآمدات نئی تاریخی بلندیوں  کو چھونے کی توقع | Express News

آئندہ مالی سال میں پاکستانی برآمدات نئی تاریخی بلندیوں  کو چھونے کی توقع | Express News



اسلام آباد:

پاکستان کی برآمدی کارکردگی آئندہ مالی سال میں ایک نئی تاریخ رقم کر سکتی ہے، کیونکہ ملکی برآمدات کے ریکارڈ سطح تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے تخمینوں کے مطابق یکم جولائی سے شروع ہونے والے مالی سال 2026-27 کے دوران بیرونی تجارت میں نمایاں بہتری دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے  جاری کردہ اندازوں کے مطابق پاکستان کی برآمدات آئندہ مالی سال میں بڑھ کر 35 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں، جو ملک کی تاریخ میں بلند ترین سطح ہوگی۔ رپورٹ میں درآمدات اور تجارتی خسارے میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق 2025-26 کے اختتام پر پاکستان کی مجموعی برآمدات تقریباً 31 ارب 93 کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے، تاہم اگلے مالی سال میں اس حجم میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جس کے نتیجے میں برآمدات کئی ارب ڈالر بڑھ کر نئی ریکارڈ سطح حاصل کر سکتی ہیں۔

یہ پیش گوئی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان اپنی برآمدی بنیاد کو وسعت دینے اور بیرونی منڈیوں میں رسائی بڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

آئی ایم ایف کے اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ آنے والے مالی سال میں ملکی تجارتی سرگرمیوں میں مزید تیزی آ سکتی ہے اور برآمدی شعبہ معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔





Source link

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 4 زخمیوں سمیت 6 ڈاکو گرفتار | Express News
امریکا کے ساتھ بات چیت اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ایرانی وزیر خارجہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)