ECB Intervention, Calls For Resignations | Express News

ECB Intervention, Calls For Resignations | Express News



مالی مسائل کے سبب انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پوائنٹس میں کٹوتی اور ’خصوصی اقدامات‘ میں رکھنے کے بعد سابق کھلاڑیوں کے ایک گروپ اور اسپانسرز نے کاؤنٹی ٹیم سسیکس کے بورڈ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

جمعے کی صبح شائع ہونے والے کھلے خط پر سسیکس کے سابق کپتان کرس ایڈمز، آئن گولڈ اور ایلن ویلس جبکہ بین الاقوامی کھلاڑیوں میں میٹ پرائر، مشتاق احمد اور مرے گُڈوِن سمیت کلب کے متعدد اسپانسرز نے دستخط کیے۔

خط میں کلب کے لیے بورڈ کے استعفے کے ذریعے کلب کی نئی صاف اور آزاد لیڈرشپ کا مطالبہ کیا گیا۔ اس وقت بورڈ کی سربراہی جان فلبی کر رہے ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ گزشتہ دو برسوں میں ہوشربا مالی نقصان کے بعد بڑی مقدار میں فنڈنگ کے لیے سسیکس تین سالہ فنانشل فریم ورک معاہدے کا حصہ بن گیا ہے۔

واضح رہے 2026 کے تینوں مینز ایونٹ میں کلب کے پوائنٹس کی کٹوتی ہوگی اور آئندہ تین برسوں تک کھلاڑیوں کی تنخواہوں پر حد بندی عائد کی جائے۔



Source link

سر کھودینے کے باوجود زندہ رہنے والی معجزاتی گولڈ فش
مریم نواز نے پنجاب میں بسنت کی تمام تقریبات منسوخ کردیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

طویل خدمات پر ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری
طویل خدمات پر ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)