A robber who robbed a plainclothes policeman in Karachi was killed | Express News

A robber who robbed a plainclothes policeman in Karachi was killed | Express News



شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں سادہ لباس پولیس اہلکار سے لوٹ مار کی کوشش کے دوران اہلکار کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

اقبال مارکیٹ پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ بی کے علاقے سائٹ ایریا میں فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ ایس ایچ او سجاد خان کے مطابق آرٹلری میدان تھانے میں ہیڈ محرر نصیر موٹر سائیکل پر گھر کی جانب جارہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے اس سے لوٹ مار کی کوشش کی جس پر اس نے اپنے پاس موجود اسلحے سے ملزمان پر فائرنگ کی۔

پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ فرار ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب اقبال مارکیٹ کے علاقے حوا گوٹھ میں مبینہ مقابلے کے بعد شاہین فورس نے ایک ملزم کو زخمی حالت  میں گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ایس ایس پی  طارق الٰہی مستوئی کے مطابق زخمی ملزم کا نام اعجاز ہے جس سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔



Source link

کیا ہم مرنے کے بعد بھی آن لائن رہیں گے؟ اے آئی کا نیا تصور دنیا کو چونکا گیا
حیدرآباد میں کرکٹ کا جوش، پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

طویل خدمات پر ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری
طویل خدمات پر ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری
طویل خدمات پر ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)