رکشے میں سوار ماہرہ خان کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل

رکشے میں سوار ماہرہ خان کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل


رکشے میں سوار ماہرہ خان کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ماہرہ خان کے سادہ اور خوش مزاج انداز کی تعریف کر رہے ہیں

خوبصورتی، اسٹائل اور سادگی کا امتزاج سمجھی جانے والی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے۔

حال ہی میں ایک مقبول نجی شو میں شرکت کے لیے ماہرہ خان کی رکشہ رائیڈ کی ویڈیو سامنے آئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

اداکارہ نے ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں ان کو سڑک کنارے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے جہاں وہ خوبصورت فرش تک لمبا سیاہ انارکلی لباس اور دلکش دوپٹہ پہنی ہوئی ہیں۔

انہوں نے ایک رکشہ روکا اور ڈرائیور سے درخواست کی کہ انہیں شو کے سیٹ تک پہنچا دیں۔

رکشہ کے مختصر سفر کے دوران ماہرہ خان نے مشہور بالی ووڈ گانے ’’ہم تو ایسے ہیں بھئیا‘‘ پر دلکش انداز میں پرفارم بھی کیا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ماہرہ خان کے سادہ اور خوش مزاج انداز کی تعریف کر رہے ہیں جبکہ کمنٹس میں سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین نے بھی ان کے اس انداز کو سراہتے ہوئے اسے ”جین زی وائب“ قرار دیا۔

صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے میں آئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ پہلی بار مجھے رکشہ ڈرائیور نہ ہونے کا افسوس ہو رہا ہے جبکہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ آپ مجھے کبھی بھی ماہرہ خان سے نفرت نہیں کروا سکتے۔





Source link

India plays like the rich kid in the neighborhood, says Shoaib Akhtar; new debate sparks | Express News
بڑھتے حکومتی اخراجات کا عوام پر مزید بوجھ | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Drowning deaths soar in France as Europe buckles in peak of heatwave
Drowning deaths soar in France as Europe buckles in peak of heatwave
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)