آئی سی سی بورڈ اجلاس مارچ میں دوحا میں منعقد ہوگا

آئی سی سی بورڈ اجلاس مارچ میں دوحا میں منعقد ہوگا


آئی سی سی بورڈ اجلاس مارچ میں دوحا میں منعقد ہوگا

اجلاس میں عالمی ٹورنامنٹس، گورننس اصلاحات اور کرکٹ کے فروغ سے متعلق اہم فیصلے زیر غور آئیں گے

کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ بورڈ اور کمیٹیوں کے اہم اجلاس آئندہ ماہ قطر کے دارالحکومت دوحا میں منعقد ہوں گے، جہاں عالمی کرکٹ کے موجودہ اور مستقبل کے معاملات پر غور کیا جائے گا۔

اسپورٹس ڈیسک کے مطابق اجلاس 25 سے 27 مارچ 2026 تک شیڈول ہے جس میں آئی سی سی بورڈ ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹیوز، مختلف کمیٹیوں کے ارکان اور اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔ توقع ہے کہ ان نشستوں میں عالمی ٹورنامنٹس، گورننس اصلاحات اور کرکٹ کے فروغ سے متعلق اہم فیصلے زیر غور آئیں گے۔

اجلاسوں کی میزبانی قطر کو دیے جانے کو خطے میں کرکٹ کے بڑھتے اثر و رسوخ اور اسپورٹس انفراسٹرکچر کی ترقی کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

آئی سی سی کی قطر کرکٹ ایسوسی ایشن  اور قطر اولمپک کمیٹی  کے ساتھ شراکت داری کے نتیجے میں حالیہ برسوں میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 2020 کے بعد قطر میں کرکٹ میں مجموعی شرکت میں 447 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو ملک میں کھیل کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت کی عکاسی کرتا ہے۔



Source link

پیرو؛ سیلاب زدگان کو لانے والا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ؛ 15 ہلاکتیں | Express News
عمران خان کو پمز اسپتال میں آنکھ کے اہم آپریشن کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)