ایران کو جوہری معاہدے پر لانے کیلئے ٹرمپ محدود فوجی کارروائی کرسکتے ہیں، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ  | Express News

ایران کو جوہری معاہدے پر لانے کیلئے ٹرمپ محدود فوجی کارروائی کرسکتے ہیں، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ | Express News

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو جوہری معاہدے پر آمادہ کرنے کے لیے محدود فوجی کارروائی پر غور کر رہے ہیں۔ یہ انکشاف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ کارروائی میں ایران کے فوجی یا سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ اس محدود حملے کا مقصد ایران پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ وہ نئے جوہری معاہدے کو قبول کرے۔ اگر ایران معاہدہ تسلیم نہ کرے تو کارروائی کو وسیع جنگ تک بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ وہ ایران کے معاملے پر سفارتکاری کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر فوجی طاقت استعمال کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

گزشتہ روز ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اب وقت آ گیا ہے کہ وہ امن کا راستہ اختیار کرے۔

Source link

رمضان میں جعلی دودھ مافیا بے نقاب، 13 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف | Express News
Umrah Pilgrims Who Purchased Tickets Worth Millions Left Stranded in Different Hotels | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News

previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)