خیرپور، قومی شاہراہ پر بس اور ٹرالر میں ہولناک تصادم، 11 جاں بحق، 6 شدید زخمی | Express News

خیرپور، قومی شاہراہ پر بس اور ٹرالر میں ہولناک تصادم، 11 جاں بحق، 6 شدید زخمی | Express News



خیرپور:

ٹنڈو مستی کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں اب تک 11 افراد جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔

اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔

زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ریسکیو اداروں کی مدد سے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے جبکہ سینئر افسران بھی جائے حادثہ پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔ ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ایس ایس پی خیرپور کو فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچنے اور امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 آئی جی سندھ نے زخمیوں کی اسپتال منتقلی کے دوران راستوں کو کلیئر رکھنے اور اطراف کے علاقوں میں امدادی سرگرمیاں یقینی بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔

موٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک کی بحالی اور روڈ کلیئرنس کا عمل جاری ہے جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔





Source link

لاہور جمخانہ کے انتخابات میں تاریخی ٹائی، دو پینلز کی 6،6 نشستیں | Express News
ٹی 20 ورلڈ کپ: نیپال کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)