کراچی، مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 4 زخمیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار | Express News

کراچی، مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 4 زخمیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار | Express News



کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار زخمیوں سمیت مجموعی طور پر آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ پولیس نے لیاری کے علاقے مرزا آدم خان روڈ پر مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی ملزم کو گرفتار کیا۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جس کی شناخت محمد کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری کارروائی میں خواجہ اجمیر نگری پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو بی تھری میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو حراست میں لیا۔

زخمی ملزم شہازیب کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرے ملزم کو تھانے منتقل کردیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

اسی طرح گارڈن پولیس نے کشتی چوک کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران دو زخمیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

زخمی ملزمان کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے تین پستولیں، موبائل فون، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔





Source link

پاکستان کے لیے بنگلادیش کے انتخابات کیوں اہم ہیں؟
دہشت گردی کی جنگ پوری قوم کی جنگ ہے، سیکیورٹی ذرائع کی میڈیا بریفنگ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دانش تیمور اور عائزہ خان کی مقدس مقامات پر تصاویر وائرل
دانش تیمور اور عائزہ خان کی مقدس مقامات پر تصاویر وائرل
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)