ازبکستان کے صدر کا جی آئی ڈی ایس کا دورہ، دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق

ازبکستان کے صدر کا جی آئی ڈی ایس کا دورہ، دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق

ازبکستان کے صدر کا جی آئی ڈی ایس کا دورہ، دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق

دونوں ممالک نے دفاعی شعبے میں تجربات کے تبادلے اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

اسلام آباد: ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف نے جنرل ہیڈکوارٹرز اسلام آباد (جی آئی ڈی ایس) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معزز مہمان اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

پاک فوج کے شعب تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران ازبک صدر کو پاکستان کی دفاعی مصنوعات، مقامی دفاعی پیداوار اور صنعتی صلاحیتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ازبک وفد نے جی آئی ڈی ایس کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی، پیداواری سہولتوں اور تحقیقی و صنعتی نظام کا بھی معائنہ کیا۔

بریفنگ کے دوران پاکستان کی دفاعی صنعت میں ہونے والی پیشرفت، خودانحصاری کی کوششوں اور عالمی معیار کی دفاعی مصنوعات پر روشنی ڈالی گئی۔

ازبک صدر نے پاکستانی دفاعی صنعت کی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی میں پیشرفت کو سراہا جب کہ ملاقات کے دوران پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا اور شراکت داری بڑھانے سمیت مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر بھی اتفاق کیا گیا۔

دونوں ممالک نے دفاعی شعبے میں تجربات کے تبادلے اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ازبکستان کے صدر کا جی آئی ڈی ایس کا دورہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے جو مستقبل میں دفاعی اور صنعتی تعاون کو نئی جہت دے سکتا ہے۔

Source link

لاہور میں بسنت فیسٹیول کا آغاز، آئی جی پنجاب کا لاہور پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم | Express News
امریکی و ایرانی اعلیٰ حکام کی مسقط روانہ، جوہری مذاکرات آج ہوں گے | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

طویل خدمات پر ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری
طویل خدمات پر ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)