Over 150 shops sealed in Hyderabad following a court order; shopkeepers took to the streets. | Express News

Over 150 shops sealed in Hyderabad following a court order; shopkeepers took to the streets. | Express News



حیدرآباد میں محکمہ پولیس کے اسٹیٹ افسر نے رات گئے چھوٹکی گھٹی اور مولانا محمد علی جوہر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی ملکیتی اراضی پر قائم ڈیڑھ سو سے زائد دکانیں سیل کر دیں، جس کے بعد دکانداروں نے شدید احتجاج کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس ترجمان کے مطابق چھوٹکی گھٹی پر واقع پولیس شاپنگ مال اور الرحیم شاپنگ سینٹر میں قائم دکانیں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سیل کی گئی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی پولیس کے اسٹیٹ افسر محمد صلاح الدین کی نگرانی میں انجام دی گئی۔

دوسری جانب دکانیں سیل کیے جانے کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ دکاندار موقع پر جمع ہوگئے اور پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی اور دھکم پیل بھی ہوئی۔ بعد ازاں مشتعل دکانداروں نے تھانہ سٹی کا گھیراؤ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ الرحیم شاپنگ سینٹر کے باہر مرکزی شاہراہ پر بھی احتجاج کیا گیا۔

متاثرہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ دکانوں سے متعلق مقدمہ پہلے ہی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور اس کیس کی آئندہ سماعت 10 جولائی 2026 کو مقرر ہے۔ ان کا الزام ہے کہ انہیں کوئی پیشگی نوٹس دیے بغیر دکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ دکانوں میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان موجود ہے۔

دکانداروں نے مطالبہ کیا کہ دکانوں پر لگائی گئی سیل فوری ختم کی جائے، بصورت دیگر وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے پورے حیدرآباد کو جام کرنے پر مجبور ہوں گے۔

پولیس کا مؤقف ہے کہ کارروائی عدالتی احکامات کے مطابق کی گئی ہے جبکہ معاملے پر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔



Source link

کراچی، لیاری میں کمسن بچیوں کیساتھ مبینہ غیر اخلاقی حرکتیں کرنے کے الزام میں باپ اور محلے دار گرفتار | Express News
Karachi: Four bandits, including two injured, arrested following an alleged police encounter with an inter-provincial car-lifting gang. | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

At least 10 killed in second Russian strikes on Kyiv in a week
At least 10 killed in second Russian strikes on Kyiv in a week
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)