Hania Aamir new look pictures go viral fans call her Salman Khan’s twin | Express News

Hania Aamir new look pictures go viral fans call her Salman Khan’s twin | Express News


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے، جس میں ان کا منفرد ہیئر اسٹائل مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ تصویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ان کے نئے انداز کا موازنہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے مشہور کردار سے کرنا شروع کر دیا۔

ہانیہ عامر نے اپنی تازہ سیلفی میں سینٹر پارٹنگ کے ساتھ جبڑے تک لمبے بال اور چہرے کے دونوں جانب لمبی لٹوں والا نیا ہیئر اسٹائل اپنایا ہے۔ ان کے اس انداز نے کئی مداحوں کو سلمان خان کی 2003ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’تیرے نام‘ میں ان کے کردار رادھے موہن کے مشہور ہیئر اسٹائل کی یاد دلا دی۔

تصویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ متعدد افراد نے ہانیہ عامر کے نئے لک اور سلمان خان کے ’تیرے نام‘ والے انداز کے درمیان مماثلت کی نشاندہی کی، جبکہ بعض صارفین نے اس تبدیلی کو منفرد اور دلکش قرار دیا۔

واضح رہے کہ فلم ’تیرے نام‘ میں سلمان خان کا سینٹر پارٹڈ ہیئر اسٹائل اپنے دور کے مقبول ترین اندازوں میں شمار ہوتا تھا، جسے برصغیر بھر میں لاکھوں نوجوانوں نے اپنایا تھا اور یہ فلم کی پہچان بن گیا تھا۔

ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ متعدد کامیاب ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے باعث مقبولیت حاصل کر چکی ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی بڑی تعداد میں مداح موجود ہیں، جو ان کے نئے انداز اور سرگرمیوں پر گہری نظر رکھتے ہیں۔





Source link

خیبرپختونخوا اسمبلی نے گورنر کے اختیارات میں مزید کمی کا بل منظور کرلیا | Express News
بڑی خوشخبری؛ سعودیہ نے ایشیا کیلیے تیل کی قیمت 26 برس کی کم ترین سطح پر کردی | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

At least 10 killed in second Russian strikes on Kyiv in a week
At least 10 killed in second Russian strikes on Kyiv in a week
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)