AUS Beat Eng | Express News

AUS Beat Eng | Express News



ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ساتویں بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

لارڈز میں کھیلے گئے فائنل میں آسٹریلیا نے 151 رنز کا ہدف 17.1 اوور میں 3 وکٹوں پر حاصل کیا۔

کینگروز کی جانب سے بیتھ مونے 64 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ دیگر بلے بازوں میں فیبی لِچ فیلڈ 48 اور جورجیا وول 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

ایلیس پیری 13 اور ایشلی گارڈنر 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔

انگلینڈ کی جانب سے چارلی ڈین، سوفی ایکلیسٹون اور لورین بیل نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز اسکور کیے۔

انگلینڈ کی جانب سے کپتان نیٹ اسکائیور-برنٹ نے 58 رنز نمایاں ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ فریا کیمپ 44 رنز بنا ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔ ایلس کیپسے 23، ڈینی ویٹ-ہوج 8، ایمی جونز 6 اور ہیتھر نائٹ 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے کِم گراتھ، لوسی ہیملٹن، سوفی مولینیکس اور اینابیل ستھرلینڈ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔



Source link

ajk banned committee assault trade leader | Express News
iPhone 18 Pro Leaks Reveal Apple’s | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Chinese underground church figure Jin Mingri freed from prison
Chinese underground church figure Jin Mingri freed from prison
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)