rawalpindi police parishioners van absconder last suspect arrested   | Express News

rawalpindi police parishioners van absconder last suspect arrested | Express News



تحصیل کچہری کہوٹہ سے پیشی  کے بعد سینٹرل جیل اڈیالہ منتقلی کے دوران تھانہ سہالہ کے علاقے چکیاں اسٹاپ پر قیدی وین سے فرار 14 حوالاتیوں میں سے مفرور آخری ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا ، جس کے بعد راولپنڈی پولیس کا گرینڈ سرچ  آپریشن مکمل ہوگیا۔

راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ قیدی وین سے مجموعی طور پر 14 حوالاتی پولیس عملے کی آنکھوں میں مرچیں پھینک کر فرار ہوگئے تھے جن میں سے 4 کو موقع پر موجود پولیس ٹیموں نے فوری طور پر گرفتار کرلیا تھا جبکہ عاصم دانش، اسد الرحمان سمیت دیگر ملزمان مخلتف سمتوں میں فرار ہوکر روپوش ہوگئے تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایس ایس پی آپریشن ملک طارق محبوب کی سربراہی میں رات دن ملزمان کے گھروں اور متوقع ٹھکانوں پر چھاپوں اور سرچ آپریشن کا سلسہ جاری رکھا اور ملزمان کے اہل خانہ اور علاقے کے عمائدین کے ذریعے یہ باور کرایا کہ سرینڈر کرکے خود کو پولیس کے حوالے کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا اور اگر پولیس کو کسی جگہ گرفتاریوں کے لیے آپریشن  کرنے پڑے تو ایسے میں ہونے والے ردعمل یا اقدام کی ذمہ داری پولیس پر نہیں ہوگی۔

مزید بتایا گیا کہ پولیس کی حکمت عملی کامیاب رہی اور فرار کے دوسرے سے تیسرے دن تین ملزمان نے اور بعدازاں چار ملزمان نے خود کو راولپنڈی پولیس کے سامنے سرینڈر کردیا جس کے بعد پولیس نے دو ملزمان کو ایک دفعہ اور اسد نامی آخری ملزم کو اتوار کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان میں منشیات، قتل، ڈکیتی بمہ قتل، اقدام قتل اور زخمی ہونے کے مقدمات درج تھے حالیہ گرفتار چودھویں ملزم اسد کو بھی تھانہ سہالہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں تمام ملزمان اور راولپنڈی پولیس کے گرفتار سب انسپکٹر اور اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ 14 ویں مفرور حوالاتی کی گرفتاری سے مسلسل جاری سرچ آپریشن بھی اختتام پذیر ہوگیا ہے۔



Source link

باجوڑ کا رہائشی کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل | Express News
ajk banned committee assault trade leader | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Chinese underground church figure Jin Mingri freed from prison
Chinese underground church figure Jin Mingri freed from prison
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)