korangi police firing exchange killed robber involved youth murder police | Express News

korangi police firing exchange killed robber involved youth murder police | Express News



کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس کے ہاتھوں مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں مارا جانے والا ڈاکو کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں نوجوان کو موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر قتل کرنے کی واردات میں ملوث نکلا۔

ایس ایچ او حکم داد نے بتایا رواں ماہ یکم جولائی کو دوران ڈکیتی ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں نوجوان عباس کو مسلح ڈاکوؤں ںے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ واردات کے بعد ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس واردات میں ملوث ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہی تھی کہ جمعے کی شب پولیس نے موٹر سائیکل سوار 2 مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ایک ملزم نے پولیس پر فائرنگ کر دی تاہم پولیس پارٹی کی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم مارا گیا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران مارے گئے ملزم کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم کی شناخت تلاش ڈیوائس کی مدد سے اسد ولد شریف کے نام سے کی گئی جو ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ برآمدگی اور پولیس مقابلے سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں مطلوب اور ملوث رہا ہے اور اس کا کریمنل ریکارڈ بھی پولیس نے حاصل کرلیا ہے۔

حکم داد نے بتایا کہ ہلاک ملزم اسد کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں نوجوان عباس کے قتل میں ملوث تھا جس کی وہ موٹر سائیکل چھین رہے تھے جبکہ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔



Source link

مودی کو دیے گئے ایوارڈ سستے اے آئی سے بنائے گئے ہیں، وزیر دفاع | Express News
sarab | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Chinese underground church figure Jin Mingri freed from prison
Chinese underground church figure Jin Mingri freed from prison
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)