برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا


برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

‘نئی قیادت کے انتخاب تک اپنی ذمہ داریاں انجام دیتا رہوں گا’

لندن: برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا اور کہا کہ نئی قیادت کے انتخاب تک اپنی ذمہ داریاں انجام دیتا رہوں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیئر اسٹارمر نے کہا کہ وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھانا میری زندگی کا سب سے اہم لمحہ تھا، چھ سال قبل جب میں نے لیبر پارٹی کی قیادت سنبھالی تو جماعت شدید مشکلات کا شکار تھی اور بہت سے لوگ اسے کمزور اور ختم شدہ سیاسی قوت قرار دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دو سال قبل اقتدار سنبھالتے وقت میں انتہائی پُرجوش تھا اور اس دوران حکومت نے معیشت کو مستحکم بنانے، انفرااسٹرکچر کو بہتر کرنے اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کیے۔

کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ برطانوی عوام کی خدمت ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی اور میں سمجھتا ہوں کہ بڑی تبدیلیاں راتوں رات نہیں آتیں بلکہ ان کے لیے وقت اور مسلسل محنت درکار ہوتی ہے، میری حکومت نے عالمی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا۔

برطانوی وزیراعظم نے بتایا کہ میں اپنے استعفے کے فیصلے سے برطانوی بادشاہ کو بھی آگاہ کر چکا ہوں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ لیبر پارٹی کی سربراہی کے لیے نامزدگیوں کا عمل 9 جولائی سے شروع ہوگا، پارٹی انتخابات مکمل ہونے تک میں اپنے عہدے پر برقرار رہوں گا اور نئی قیادت کو ذمہ داریاں منتقل کرنے کے عمل میں مکمل تعاون فراہم کروں گا۔

کیئر اسٹارمر کا مزید کہنا تھا کہ میں آنے والے وزیراعظم کی ہر ممکن مدد کروں گا تاکہ اقتدار کی منتقلی کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہو سکے۔



Source link

After the Vigo Remark, Khawaja Asif Also Questions Use of Bulletproof Vehicles | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سیکیورٹی چیک یا تذلیل؟ جرمن فٹبال ٹیم کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پھٹ پڑا
سیکیورٹی چیک یا تذلیل؟ جرمن فٹبال ٹیم کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پھٹ پڑا
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)