ایران امریکہ معاہدے کے بعد کرنسی مارکیٹ میں ہلچل، ایرانی ریال کی خریداری میں غیر معمولی اضافہ

ایران امریکہ معاہدے کے بعد کرنسی مارکیٹ میں ہلچل، ایرانی ریال کی خریداری میں غیر معمولی اضافہ

ایران امریکہ معاہدے کے بعد کرنسی مارکیٹ میں ہلچل، ایرانی ریال کی خریداری میں غیر معمولی اضافہ

چیئرمین ملک بوستان کے مطابق ابتدائی دن میں ہی تقریباً 40 ارب ایرانی ریال کی خریداری ہوئی تھی

 ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ امن معاہدے کے بعد ملک کی کرنسی مارکیٹ میں غیر معمولی سرگرمی دیکھنے میں آ رہی ہے جہاں صرف چند دنوں کے اندر ایرانی ریال کی طلب میں نمایاں اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان کے مطابق ابتدائی دن میں ہی تقریباً 40 ارب ایرانی ریال کی خریداری ہوئی تھی تاہم صورتحال یہیں نہیں رکی اور اگلے چار روز کے دوران مجموعی طور پر 2 کھرب ریال تک کی خریداری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق معاہدے کے بعد ایرانی ریال کی طرف سرمایہ کاروں اور خریداروں کا رجحان تیزی سے بڑھا ہے جس کے باعث اس کی طلب اور قیمت دونوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق اس غیر معمولی سرگرمی نے کرنسی مارکیٹ میں وقتی دباؤ پیدا کر دیا ہے جبکہ مستقبل کی سمت کا انحصار خطے کی سیاسی صورتحال اور معاہدے کے اثرات پر ہوگا۔

Source link

ishaq dar iranian foreign minister maintain close contacts agreed | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)