Two arrested for peace officer assault | Express News

Two arrested for peace officer assault | Express News



فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا اور بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کے درمیان 1-1 سے برابر ہونے والے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی کے بعد دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ٹورونٹو پولیس سروس کے مطابق دونوں افراد (جن کی عمریں 25 اور 27 سال ہیں اور تعلق جرمنی سے بتایا گیا ہے) مبینہ طور پر بوسنیائی شائقین کے ایک گروپ سے وابستہ تھے۔ انہیں ایک پولیس افسر پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق جمعہ کی دوپہر مقامی وقت کے مطابق تقریباً دو بجکر 20 منٹ پر ٹرونٹو اسٹیڈیم کے اسٹینڈز میں جھگڑے کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد اہلکار موقع پر پہنچے اور کارروائی کی۔

اس واقعے کے بعد ٹورونٹو پولیس ایسوسی ایشن نے سوشل میڈیا پر شائقین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ’ہم خوش ہیں کہ آپ ورلڈ کپ سے لطف اندوز ہونے آئے ہیں، لیکن ایسا محفوظ انداز میں کریں۔ پولیس افسر پر ہاتھ اٹھائیں گے تو گرفتار ہوں گے، مقدمہ قائم ہوگا اور ہمارے حوالات میں ٹی وی بھی نہیں ہے، لہٰذا آپ وہ میچ بھی نہیں دیکھ پائیں گے جس کے لیے آئے تھے۔‘

واضح رہے ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان کینیڈا نے میچ 1-1 سے ڈرا کرنے کے بعد ورلڈ کپ کی تاریخ میں اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کیا۔



Source link

اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی الیکٹرانک دستخط کی تقریب کل ہوگی، دفتر خارجہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)