عرفات منہاس نے 42 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

عرفات منہاس نے 42 سالہ ریکارڈ توڑ دیا


قومی ٹیم کے نوجوان بولر عرفات منہاس ڈیبیو میچ میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے جس میں قومی ٹیم کی جانب سے ڈبییو کرنے والے نوجوان بولر عرفات منہاس نے 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے 10 اوورز میں 32 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی ہیں جس کے ساتھ ہی عرفات منہاس نے  42 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

 

پاکستان کی طرف سے ڈیبیو میں بہترین بولنگ کا ریکارڈ ذاکر خان کے پاس تھا جب کہ ذاکر خان نے 1984 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیبیو میں 19 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اس موقع پر نوجوان بولر کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے پر خوشی ہے، ان کنڈیشنز کی طویل عرصے سے پریکٹس کر رہا تھا۔

 

عرفات منہاس کہتے ہیں کہ کوشش ہوگی اسی پرفارمنس کو برقرار رکھوں، ایک دو اچھی پارٹنرشپس ملیں تو ٹارگٹ حاصل ہوجائے گا جب کہ بولنگ میں سب نے مشترکہ کوشش کی۔

واضح رہے کہ اس میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 44.1 اوورز میں 200 رنز پر ڈھیر ہوگئی ہے۔





Source link

fbr tax target failed short fall over 860 billion expected | Express News
آٹو انڈسٹری میں انقلاب، 23 برقی گاڑیاں متعارف کرانے کا امکان | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)