ای میل پڑھنے کی جھنجھٹ ختم، اب سوال پوچھیں اور فوراً جواب پائیں

ای میل پڑھنے کی جھنجھٹ ختم، اب سوال پوچھیں اور فوراً جواب پائیں


ای میل پڑھنے کی جھنجھٹ ختم، اب سوال پوچھیں اور فوراً جواب پائیں

یہ سہولت صارف کے سوالات کے جواب دینے اور دورانِ گفتگو موضوع بدلنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی نے اپنی ای میل سروس کی سہولت میں ایک نیا مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے صارفین اب اپنی میل سے بات کرکے معلومات حاصل کرسکیں گے۔

اس نئے فیچر کے تحت صارفین کو مخصوص الفاظ لکھ کر تلاش کرنے کے بجائے عام گفتگو کے انداز میں سوال پوچھنے کی سہولت دی جائے گی۔

یہ نظام میل میں موجود معلومات تلاش کرکے فوری جواب دے گا جیسے سفر کی تفصیلات، ڈاکٹر کے وقت، رہائش کے کوڈ یا بچوں کے اسکول سے متعلق معلومات۔

کمپنی کے مطابق یہ سہولت صارف کی بات کو سمجھنے، مزید سوالات کے جواب دینے اور دورانِ گفتگو موضوع بدلنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

نمائشی پیشکش میں اس نظام نے بچوں کے اسکول پروگرام، تعلیمی دورے اور سفر سے متعلق تفصیلات فوری فراہم کیں۔ یہ فیچر ملتے جلتے الفاظ میں فرق بھی سمجھ سکتا ہے۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ روایتی تلاش کا نظام ختم نہیں کیا جارہا بلکہ یہ نئی سہولت اضافی آپشن کے طور پر دی جائے گی تاکہ صارف اپنی پسند کے مطابق طریقہ استعمال کرسکے۔

اسی کے ساتھ مصنوعی ذہانت سے چلنے والی دیگر نئی سہولیات بھی متعارف کرائی جا رہی ہیں جن میں خودکار مسودہ تیار کرنا، ضروری فائلیں فوری دکھانا اور کاموں کی فہرست منظم کرنا شامل ہے۔

یہ آواز پر مبنی سہولت نوٹس بنانے والی دوسری ایپلی کیشنز میں بھی دی جائے گی، جہاں صارف بول کر اپنے خیالات درج کراسکے گا اور نظام انہیں خودکار طور پر ترتیب دے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نئی سہولت ابتدائی طور پر مخصوص صارفین کو دستیاب ہوگی جب کہ عام صارفین کے لیے اسے رواں موسمِ گرما میں مرحلہ وار متعارف کرایا جائے گا۔



Source link

سبی کے پہاڑی علاقے میں نایاب چیتے کی موجودگی، محکمہ جنگلات نے الرٹ جاری کردیا | Express News
ایران جب تک معاہدہ نہیں کرتا ریلیف کی کوئی بات نہیں ہوسکتی، ڈونلڈ ٹرمپ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)