Chief of the Naval Staff conferred military awards on officers of Pakistan Navy | Express News

Chief of the Naval Staff conferred military awards on officers of Pakistan Navy | Express News



پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب بحریہ آڈیٹوریم، کراچی میں منعقد ہوئی جہاں ایڈمرل نوید اشرف، چیف آف دی نیول اسٹاف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور افسران اور جوانوں کو پاک بحریہ کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں مختلف عسکری اعزازات سے نوازا۔

ستارہ امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والے افسران میں کموڈور سید ساجد رضا رضوی، کموڈور ناصر محمود، کموڈور جواد ریاض، کموڈور محمد اکرم، کموڈور شفیق الرحمٰن، کموڈور عمران خالد شفیع، کموڈور بلال احمد ثناء، کموڈور ڈاکٹر سید سجاد حیدر زیدی، کموڈور محمد مہتاب خان، کموڈور تیمور نیاز خان، کموڈور حیدر سلمان، کموڈور سید ایلیا حسن، کموڈور محمد عمران نوشیر،  کموڈور فرید امین، کموڈور کامران کرسٹی منیر، کموڈور یاسر اکرام، کموڈور مدثر خورشید اور کموڈور عمر فاروق شامل ہیں۔

تمغہ امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والوں میں کمانڈر محمد عمران اکبر، کمانڈر شعیب اسحاق،  کمانڈر محمد سہیل اسلم،  کمانڈر مزمل حسین، کمانڈر کلیم اللہ، لیفٹیننٹ کمانڈر ماجد خان، لیفٹیننٹ کمانڈر مقسط محمود خان، لیفٹیننٹ کمانڈر خلیق الرحمٰن، لیفٹیننٹ کمانڈر خرم ریاض، لیفٹیننٹ کمانڈر محمد ماجد عدیل اور لیفٹیننٹ کمانڈر نذیر احمد شامل ہیں۔

پاک بحریہ کے سی پی اوز اور سیلرز کو 33 تمغہ خدمت (ملٹری)-I اور 82 تمغہ خدمت (ملٹری)-II جبکہ 69 تمغہ خدمت (ملٹری)-III دیے گئے۔ علاوہ ازیں 51 افسران، سی پی اوز/ سیلرز اور نیوی سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی اسناد سےنوازا گیا۔

تقریب میں مسلح افواج کے سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور اعزازات حاصل کرنے والوں کے اہلِ خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔



Source link

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کہاں تک پہنچا؟
سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، اہم کمانڈر بصیر جہنم واصل، ایک ساتھی گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)