کشمیر تنازع نہیں، دنیا کا خطرناک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے، مشعال ملک کا ویڈیو پیغام | Express News

کشمیر تنازع نہیں، دنیا کا خطرناک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے، مشعال ملک کا ویڈیو پیغام | Express News


حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر ویڈیو پیغام میں  کشمیر کی موجودہ صورتحال اور حریت قیادت کو درپیش خطرات پر بات کی ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ آج یومِ یکجہتیٔ کشمیر ہے اور کشمیر صرف ایک سیاسی تنازع نہیں بلکہ دنیا کا ایک خطرناک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حریت رہنما محمد یاسین ملک اس وقت ڈیتھ سیل میں قید ہیں ۔ مودی سرکار انہیں پھانسی پر چڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ کسی ایک خاندان تک محدود نہیں بلکہ پوری کشمیری قوم کو خاموش کرانے کی کوشش ہے، جہاں امن اور آزادی کی آواز کو جرم بنا دیا گیا ہے۔

مشعال ملک نے سوال اٹھایا کہ کیا ظلم کے سائے میں امن ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھنا پوری کشمیری قوم کو سزا دینے کے مترادف ہے ۔ مودی سرکار کشمیری قیادت کو پھانسی دے کر آواز دبانا چاہتی ہے۔

ویڈیو پیغام میں مشعال حسین ملک نے کہا کہ امن اور آزادی کا مطالبہ کرنا کشمیریوں کے لیے جرم بن چکا ہے۔ دنیا خاموش ہے اور کشمیر میں دہشت گردی کھلے عام ہو رہی ہے۔ ہر آنسو پر پابندی اور ہر دھڑکن پر خوف مسلط ہے۔ یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ کیسا انصاف ہے۔

 





Source link

محسن نقوی کا ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ادارے کی جدید کاری اور مضبوط قیادت پر زور
ڈیپ فیک اور اے آئی مواد حکومت و معاشرے دونوں کیلیے بڑا چیلنج ہے، شرجیل میمن | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

طویل خدمات پر ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری
طویل خدمات پر ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)