پنجاب سے کراچی آنے والی ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی | Express News

پنجاب سے کراچی آنے والی ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی | Express News



کراچی:

پنجاب سے کراچی آنے والی مسافر ٹرین ملیر 15 کے قریب پٹری سے اتر گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق ٹرین پنجاب سے کراچی پہنچی تھی کہ ملیر 15 کے قریب اس کے چند ڈبے پٹری سے اتر گئے۔

واقعے کے فوری بعد پولیس اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کو کنٹرول میں لے لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کسی مسافر یا عملے کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ٹرین کی بوگیوں کو دوبارہ پٹری پر چڑھانے اور ٹریک کلیئر کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر متاثر رہی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کو جلد از جلد روانہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔





Source link

حیدرآباد میں کرکٹ کا جوش، پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک
ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص انتظامات کی ویڈیو وائرل ہونے پر بھارت میں طوفان کھڑا ہو گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

طویل خدمات پر ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری
طویل خدمات پر ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)