ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف بائیکاٹ، سری لنکا کی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست | Express News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف بائیکاٹ، سری لنکا کی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست | Express News


سری لنکا نے پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے باضابطہ طور پر درخواست کی ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے پی سی بی کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی پروفائل میچ منسوخ ہونے کی صورت میں سری لنکا کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ میچ نہ صرف تجارتی لحاظ سے انتہائی اہم ہے بلکہ اس سے سیاحت کی مد میں متوقع آمدن بھی جڑی ہوئی ہے۔

سری لنکا کرکٹ نے پی سی بی پر زور دیا کہ دونوں بورڈز کے دیرینہ تعلقات، غیر معمولی حالات اور کرکٹ کے وسیع تر مفاد کو مدِنظر رکھا جائے۔

یہ پیشرفت حکومت پاکستان کے اس فیصلے کے بعد سامنے آئی ہے جس کے تحت قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف کھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔

ادھر بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے معاملہ حل کرنے کے لیے پسِ پردہ رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے نائب چیئرمین عمران خواجہ کو پی سی بی سے بات چیت اور ثالثی کا کردار سونپا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک روز قبل وفاقی کابینہ سے خطاب میں حکومتی فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت سے نہ کھیلنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔





Source link

امریکی و ایرانی اعلیٰ حکام کی مسقط روانہ، جوہری مذاکرات آج ہوں گے | Express News
فتنہ الہندوستان اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

طویل خدمات پر ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری
طویل خدمات پر ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)